×  
تلاش  
‎خُدا اور زندگی کے متعلق سوالات کو تلاش کرنا
خُدا کو کیسے جانیں؟

خدا کو جاننا

نِک ووجیسیک بازووں اور ٹانگوں کے بنا پیدا ہوا تھا۔ پھر بھی سے خدااْ سے محبت ہے۔ کیوں؟

PDF
 خُدا کو کیسے جانیں ۔۔۔
 اگر آپ کوئی سوال پوچھنا یا اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

وڈیو سکرپٹ

کیا آپ خدا کو جانتے ہیں؟ کیا آپ خدا کو جانتے ہیں بطور، کیا، کون؟

وہ آپ کے لئے کیا کرتا ہے؟

وہ ہم میں دلچسپی کیوں رکھتا ہے؟

دن بھر میں اس کے پاس میری دعا سننے کے لئے وقت کیوں ہوگا؟

میں کون ہوتا ہوں جو کائنات کے خالق، خدا کامقابلہ کروں؟

الفا اور اومیگا۔ یہ بہت بڑا خیال ہے۔

میرے لئے خدا ہی سب کچھ ہے۔ میرے لئے، میری زندگی میں ایسے بہت سے لمحات ہوتے ہیں جب مجھے سکون نہیں ہوتا۔

اور بہت سے سوالات کے جوابات کی تلاش کرنا۔ اور یقیناً بدن کے اعضا کے بنا پیدا ہونا ، خدا پر سوال اٹھاتا ہے کہ ایسا کیوں ہوا۔

آپ جانتے ہیں، ہم ہمیشہ برے وقت میں خدا سے زیادہ بات کرتے ہیں۔ ہم خدا سے چیزیں مانگتے ہیں، ہم خدا کا چیزوں کے لئے شکریہ ادا کرتے ہیں، لیکن کیا آپ اسے جانتے ہیں؟

کیا آپ اس سے چیزیں مانگنے کے علاوہ بات کرتے ہیں، کیونکہ اگر ہمارا کوئی دوست ہو اور ہم اس سے صرف اس وقت بات کریں جب ہمیں ضرورت ہو تو یہ حقیقی دوستی نہیں ہے۔

کیا آپ کو پتاہے کہ وہ آپ کو سن کر خوش ہوتا ہے؟

کیا آپ پتا ہے کہ اس دنیا کو خلق کرنے سے قبل آپ اس کے تصور میں تھے اور اس نے آپ کی ماں کی کوکھ میں آپ کو بنایا۔ یہ زبردست سکون مجھے تب ملا جب میں 15 سال کا تھا۔

یہ جاننا کہ آخر کار میرے پاس کوئی تھا جو اس سب میں میرے ساتھ تھا۔ جو میرے تمام تر حالات کو جانتا ہے، جو میرے والدین کی طرح نہیں ، بلک میرے تمام حالات سے بڑا ہے۔

میرے والدین مجھ سے محبت کرتے تھے، میرے والدین ہمیشہ میرے ساتھ تھے، وہ مجھے کبھی نہیں چھوڑ سکتے تھے۔ لیکن وہ کچھ تبدیل نہیں کر سکے۔ اور وہ میرے دل کو شفا نہیں دے سکے۔

لیکن خدا نے یہ کیا۔ کتنا اچھا ہے یہ، کہ اس نے مجھ سے اتنا پیار کیا کہ اس نے اپنے بیٹے یسوع مسیح کو میرے گناہوں کی خاطر سولی پر مرنے کے لئے بھیجا۔

میں کون ہوں جو خدا مجھ سے کبھی بات کرنا چاہے گا،خود اکیلے اپنے بیٹے ، یسوع مسیح کو میرے لئے مرنے دے گا؟

یسوع مسیح میرے گناہوں کی خاطر مرا۔ مگر یوحنا کی انجیل 3 باب 16 آیت کہتی ہے کہ خدا دنیا میں آیا اور اس دنیا کو نجات دی؛ اس نے اپنے بیٹے یسوع مسیح کو بھیج کر ہمیں بچایا۔

17آیت میں یہ کہا گیا ہے کہ یسوع اس دنیا کو ہلاک کرنے نہیں بلکہ نجات دینے آیا ۔ اور جب دنیا سمجھتی ہے، اچھا، ہاں یسوع اب سچائی اور زندگی کا واحد راستہ ہے ، اور یہ اس لئے کیونکہ صرف وہی ہے جو ہمارے گناہوں کے لئے مرا۔ صرف وہی ہے جس نے دعویٰ کیا کہ وہ جسم میں موجود خدا ہے، صرف وہی پاک ہے۔ صرف وہی ہے جس نے بدی کامقابلہ روبرو کیا، اور فتح پائی۔ صرف وہی تھا جو خود کو مردوں میں سے زندہ کر سکا، اور جب میں خدا پر بھروسہ رکھتا ہوں، اور اسے بطور میرے خداوند پا لیتا ہوں اور اسے بطور میرے دوست قبول کرتا ہوں، تو خدا کا یہی پاک روح جس نے یسوع مسیح کو مردوں میں سے جلایا ، روح القدس، مجھے بھی مردوں میں سے زندہ کرے گا۔ کتنی اچھی بات ہے یہ؟

میں نہیں مروں گا، میں اس زمین پر اپنی آخری سانس ضرور لوں گا، لیکن مجھے اْس پر یقین ہے۔ صرف نجات کے لئے ہی نہیں بلکہ سکون اور طاقت کے لئے بھی۔ اور میں در حقیقت اس سے بات کر سکتا ہوں۔میں آپ کے لئے اچھا ہو سکتا ہوں لیکن کیا خدا کے مقابلے میں بھی؟ نِک ووجیسیک (Nick Vujicic) کون ہے؟ کوئی نہیں ہے۔ میں شاید دیگر اور لوگوں کے مقابلے میں اچھا ہوں، لیکن کتنا اچھا اور کتنا برا، اسی لئے ہم بائبل نکالتے ہیں اور کہتے ہیں، ’’ٹھیک ہے، آئیے خود کو ایک دوسرے کے ساتھ نہ پرکھیں۔ خود کو خدا کے ساتھ پرکھیں۔‘‘

ٹھیک ہے، اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو اس میں تھوڑا مسئلہ ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ بازو اور ٹانگیں نہ ہونا ایک مسئلہ ہے، تو خدا سے نا واقفیت اس سے بڑا مسئلہ ہے۔ اور میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ابھی دیر نہیں ہوئی۔ جی ہاں، کل کا بھروسہ نہیں، لیکن آپ کے پاس آج ہے۔

 خُدا کو کیسے جانیں ۔۔۔
 اگر آپ کوئی سوال پوچھنا یا اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

اس صفحہ کو دوسروں تک پہنچائیں۔