×  
تلاش  
‎خُدا اور زندگی کے متعلق سوالات کو تلاش کرنا
اور یسوع؟

کیا یسُوع نے کبھی کہا کےوہ خُدا تھا؟

یسُوع نے اپنے بارے میں کیا کہا؟ کیا کبھی اُس نے اپنے بارے میں کہا کے وہ خُدا تھا؟ اپنے مشاہدے سےاِس بارے میں جانے۔۔۔

PDF

دُوسرے کو اس بات پر یقین تھا کے یسُوع خُدا ہے؛
پوُلوس: ''یسُوع مسیح نمایاں تصویر ہےپوسیدہ خُدا کی۔''1
یوُحنا: ''وہ ابتداء ہی سے خُدا کے ساتھ تھا۔''2
پطرس: ''آپ کو مسیح کو اپنا خُدا مانتے ہوئے اُس کی عبادت کرنی چاہیئے۔''3

لیکن یسُوع نے اپنے بارے میں خود کیا کہا؟

کیا اُس نے کبھی اپنی شناخت خُدا کے طور پر کروائی؟ بائبل کے مطابق ۔۔۔ جی ہاں بلکل! نیچےدرج ذیل کچھ بیانات ہیں جو اُس کی وضاحت کرتے ہیں۔

کیا یسُوع خُدا ہے؟ اِن بیانات کو دیکھیں ۔

یسُوع نے کہاکہ میں ابراہام سےپہلے موجود تھا
''تمہارے باپ ابراہام نے انتظار کیا اور میری آمد کی خوشی منائ۔ اُس نے اِسے جانا اور خوش تھا۔''
لوگوں نے کہا، '' تم تو ابھی پچاس سال کے بھی نہیں ہوتو تم کیسے یہ کہہ سکتے ہو کے تم نے ابراہام کو دیکھا؟''
یسُوع نے جواب دیا، '' میں تم سے سچ کہتا ہوں، ابراہام کے پیدا ہونے سے پیشتر ، میں ہوں!4

یسُوع نے کہا مجھےایسے ہی دیکھو جیسے خُدا کودیکھتے ہو۔
یسُوع نے بھیڑ سےکہا، ''اگر تم مجھ پر ایمان لاتے ہو تو تم صرف مجھ پر ہی ایمان نہی لاتے، بلکہ اُس خُدا پر بھی لاتےہو جس نے مجھے بھیجا ہے۔اور جب تم مجھے دیکھتے ہوتو اُسے دیکھتے ہو جس نے مجھے بھیجا۔ میں دُنیا میں نور ہو کر آیا ہوں تاکہ دُنیا کے اندھیرے میں چمکوں، جو کوئی مجھ پر ایمان لائے گااندھیرے میں نہ رہے گا۔''5

''کوئی بھی باپ کے پاس میرے وسیلہ کے بغیر نہیں جا سکتا۔اگر تم نے مجھے سچ میں جانا ہے، تو تم یہ بھی جانتے ہوکے میرا باپ کون ہے۔ اور اب سے، تم اُسے جانتے ہو اور دیکھتے ہو!''
فلپس نے کہا، ''اُستاد، ہمیں خُدا دیکھا، تو ہم مطمئن ہو جائیں گے۔''
یسُوع نے جواب دیا۔'' کیا میں اِس سارے وقت میں تمہارے ساتھ نہ تھا، فلپس، تو کیا پھر بھی تم جان نہ پائے کے میں کون ہوں؟ جس نےمجھے دیکھا اُس نے باپ کو دیکھا! تو پھر تم کیوں یہ کہہ رہے ہو کہ میں باپ کوتمہیں دیکھاؤں؟''6

یسُوع نے کہا کے وہ گناہوں کو معاف کر سکتا ہے۔
''پھر اُس نے اُن سے کہا، دیکھو تم یہ جان لو کے ابنِ آدم کو زمین پر اختیار دیا گیا ہےکے وہ گناہوں کو معاف کرے۔''
پھر اُس نے ایک فالج کے مریض سے کہا۔۔۔''اُٹھ، اپنی چارپائی اُٹھااور گھر جا۔''اور وہ اُٹھا اور اپنےگھر چلا گیا۔ جب بھیڑ نے یہ دیکھا، وہ ڈر گئے، اور خُدا کی تمجید کرنے لگے۔۔۔'' 7

اُس نے اُن سے کہا، ''تم زمینی ہو؛ اور میں آسمانی۔ تم اِس دُنیا کے ہو؛ میں اِس دُنیا کا نہیں۔ میں تم سےسچ کہتا کہ ہوں تم اپنے گناہوں میں مرو گے، جب تک تم ایمان نہی لاتے کہ میں وہی بھیجا ہوا ہوں۔''8

یسُوع نے کہا کے وہ عدالت کرنے والاہےاورابدی زندگی دے سکتا ہے۔
''کیونکہ جس طرح باپ مردوں کو اُٹھاتا اورزندگی دیتا ہے،اِسی طرح بیٹا بھی جس کو چاہتاہے زندگی دیتا ہے۔ باپ کسی کی عدالت نہیں کرتا، لیکن بیٹے کو اختیار دیتا ہےکہ وہ عدالت کرے، تاکہ سارہ جلال بیٹا پائے، اُسی طرح جیسے باپ پاتا ہے۔''9

یسُوع نے اُس سے کہا، '' قیامت اور زندگی میں ہوں۔ جو کوئی مجھ پر ایمان لاتا ہے،مر بھی جائے تو بھی زندگی پائے گا۔''10

''میری بھیڑیں میری آواز سنتی، اور میں اُن کو جانتا ہوں، اور وہ میرے پیچھے چلتی ہیں، میں اُن کو ہمیشہ کی زندگی دیتا ہوں اوروہ ہلاک نہ ہونگی، کوئی بھی اُنہیں میرے ہاتھ سے چھین نہ لے گا۔''11

"کیونکہ یہ میرے باپ کی مرضی ہے، جو مجھے دیکھتے اور ایمان لاتےہیں وہ ابدی زندگی پائیں گےاور عدالت کے دن میں اُن کو اُٹھا کھڑاکروں گا۔ ''12

یسُوع نے کہا کےوہ ، وہی خُداہے۔
''میں اور باپ ایک ہیں۔''
اور ایک بار لوگوں نے اُسے مارنے کیلئے پتھر اُٹھائے۔
یسُوع نے کہا، ''میرے باپ کے کہنے پر میں نے بُہت سے اچھے کام کیئے ہیں، تو تم کس لیئے مجھے سنگسار کرنا چاہتے ہو؟''
اُنہوں نے جواب دیا،''ہم تمہیں تمہارے کسی اچھے کام کیلئے سنگسار نہی کرتے،بلکہ خُدا کی توہین کرنے پر سنگسار کرتے ہیں۔ کیونکہ تم محض ایک آدمی ہوتے ہوئے خُدا ہونے کا دعویٰ کرتے ہو۔"13

کیا یسُوع خُدا ہے؟ اور یہ بات ہمارے لیئے اتنی اہمیت کیوں رکھتی ہے۔

''میں زندگی کی روٹی ہوں''
یسُوع نےجواب دیا، ''میں زندگی کی روٹی ہوں۔ جو میرے پاس آتا ہے پھر کبھی بھوکا نہ ہوگا۔ اور جو مجھ پر ایمان لاتا ہےپھر پیاسہ نہ ہوگا۔ ''14

''راہ، حق، اور زندگی، میں ہو''
یسُوع نےاُس سے کہا، ''راہ، حق، اور زندگی میں ہوں،میرے وسیلہ کے بغیر کوئی باپ کے پاس نہیں جاتا۔''15

''میں دُنیا کا نورہوں''
''میں دُنیا کا نور ہوں۔ جو کوئی میرے پیچھے چلتا ہے اندھیرے میں نہ رہے گا،بلکہ زندگی کا نور اُس پر ہوگا۔''16

''تم سچائی کوجانوگے''
''اگر تم میرے حکموں پر چلو،تو تم میرے سچے شاگرد ہوگے، اور سچائی کو جانو گےاور سچائی تمہیں آزاد کرے گی۔''17

''کثرت سے زندگی پاؤ''
''میں آیا، تاکہ وہ زندگی پائیں اور کثرت سے پائیں۔ میں اچھا چرواھا ہوں۔۔۔ میری بھیڑیں میری آواز سنتی ہیں، اور میں اُن کو جانتا ہوں، وہ میرے پیچھے چلتی ہیں۔ میں اُن کو ہمیشہ کی زندگی دیتا ہوں اوروہ کبھی ہلاک نہ ہونگی اور کوئی بھی اُنہیں میرے ہاتھ سے چھین نہ لے گا۔ ''18

''میں اُسے پیار کرو گا''
''جو کوئی مجھ سے محبت رکھتا ہےمیرے باپ کا پیارا ہوگااورمیں اُس سے محبت رکھو ں گا اور اپنا آپ اُس پر ظاہر کروں گااوراگر کوئی مجھ سے محبت رکھتا ہے، تو وہ میرے حکموں پر عمل کرے گا،اور میرا باپ اُس سے محبت کرے گا او رہم اُس میں اپنا گھر بنائیں گے۔''19

''میں ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں''
''۔۔۔دیکھو، میں دُنیا کے آخر تک تمہارے ساتھ ہوں۔''20

کیا آپ ابھی بھی یہی سوچتے ہیں کے یسُوع خُدا ہے یا نہی؟ برائے کرم اس آرٹیکل میں درج ذیل ثبوت ملاحظہ کریں: اندھے اعتقاد سے پرے

اِس آٹیکل کو پڑھنے کیلئے نیچے دیئے گئے لنِک پر کلک کریں۔
https://www.zindagikaysawalat.com/a/faith.html

 خُدا کو کیسے جانیں ۔۔۔
 اگر آپ کوئی سوال پوچھنا یا اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

حوالاجات: (1) کُلسیوں 1:15 (2) یوحنا 1:2 (3) 1پطرس 3:15 (4) یوحنا8:56،58 (5) یوحنا 12:44،46 (6) یوحنا 14:6،9 (7) متی9:6،8(8) یوحنا8:23،24(9)یوحنا 5:21،23 (10) یوحنا 11:25 (11) یوحنا 10:27،28(12) یوحنا 6:40 (13) یوحنا 10:30،33 (14) یوحنا 6:35 (15) یوحنا14:16 (16) یوحنا 18:12 (17) یوحنا8:31،32 (18) یوحنا 10:102728 (19) یوحنا 14:21 (20) متی 28:20


اس صفحہ کو دوسروں تک پہنچائیں۔